ملکارجن کھڑگے دہلی میں منعقدہ کانگریس کے “آئین بچاؤ سماویش” پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے واضح طور پر کہا، ’’مرکز کی بی جے پی حکومت ہمارے آئین سے سیکولرازم اور سوشلزم کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ یہ ایک خطرناک کوشش ہے، جس سے ملک کی جمہوریت اور سماجی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچے گا۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر دلت، قبائلی اور نوجوان طبقے اپنے حق کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے اور مزاحمت نہیں کریں گے تو بی جے پی حکومت ان کے وجود کو ہی مٹا دینے کی سمت میں کام کرے گی۔