
دوسری طرف آر جے ڈی نے اب ریاست میں لاء اینڈ آرڈر پر سوال اٹھائے ہیں۔ آر جے ڈی کے ترجمان شکتی سنگھ یادو نے کہا کہ پہلے بھی این ڈی اے کی حکومت تھی۔ اس وقت بھی قتل وغارت گری کا دور جاری تھا اور آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو برسراقتدار آئے چند ہی دن ہوئے ہیں لیکن 50 سے زائد قتل کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھ میں اقتدار کی باگ ڈور ہے، انہیں لاء اینڈ آرڈر درست رکھنے کی ذمہ داری کی ذمہ داری بھی ہے۔ کارکردگی میں یکسانیت ہونی چاہیے، جرائم پیشہ کسی ذات اور مذہب کا نہیں ہوتا ہے۔





