بیوی کو 75 لاکھ روپے دینے والا بینک افسر ملازمت سے فارغ – World

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 7, 2025360 Views



صرف ایک دن کے لیے اپنی بیوی کو ایک لاکھ اماراتی درہم (پاکستانی 75 لاکھ روپے سے زائد) کی رقم دینے والے بینک افسر کو نہ صرف ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گیا بلکہ انہیں قانونی کارروائیوں کا بھی سامنا ہے۔

عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق شارجہ کے بینک میں ملازمت کرنے والے بھارتی ریاست کیرالہ کے شخص سے اپنی بیوی نے صرف ایک دن کے لیے ایک لاکھ درہم مانگے تھے لیکن پھر واپس نہیں کیے۔

رپورٹ کے مطابق بینک مینیجر نے عملے کو بتائے بغیر ہی بیوی پر اعتبار کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ درہم دیے تھے لیکن بعد ازاں بیوی نے پیسے واپس کرنے سے انکار کیا۔

بیوی کی جانب سے پیسے واپس نہ کرنے کا بھانڈا پھوٹنے پر مینیجر کو ملازمت سے فارغ کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔

شوہر کی جانب سے پیسے واپس مانگنے کے باوجود خاتون کی جانب سے انکار کے بعد خاتون کے خلاف عدالت میں شکایت درج کروادی گئی جب کہ خاتون نے بھی وکلا کی خدمات حاصل کرلیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے کچھ عرصہ قبل ہی بینک مینیجر سے پسند کی شادی کی تھی، تاہم تفتیش سے معلوم ہوا کہ خاتون پہلے بھی متعدد افراد سے فراڈ کر چکی ہیں۔

رپورٹ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارتیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مذکورہ خاتون پہلے بھی متعدد افراد سے کچھ دن کے لیے رقم مانگ کر واپس نہ کرنے کا فراڈ کر چکی ہیں۔

مذکورہ خاتون نے ایک ریئل اسٹیٹ ڈیل کے سلسلے میں بھی ایک کمپنی سے ڈیڑھ لاکھ درہم حاصل کرکے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے کا کہا لیکن انہوں نے پیسے جمع نہیں کروائے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...