
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر برطانیہ سمیت اپنے اتحادی ممالک سے کہا تھا کہ ’’اب آپ لوگوں کو خود کے لیے لڑنا سیکھنا ہوگا۔ اب امریکہ آپ لوگوں کی مدد کے لیے موجود نہیں رہے گا۔‘‘ ٹرمپ نے برطانیہ اور اسٹارمر کو بھی کئی بار خاص طور پر نشانہ بنایا ہے۔ ’بی بی سی‘ کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ ’ناٹو‘ کے جنگ میں شامل ہونے سے انکار کرنے پر بار بار تنقید کے بعد امریکہ کو اس اتحاد سے باہر نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔






