بہتر سڑکیں ترقی کی واحد ضمانت

AhmadJunaidBlogs & ArticlesJuly 10, 2025367 Views

از قلم۔کنول نثار

کسی بھی ملک یاریاست کی ترقی تب ہی ممکن ہے جب وہاں کی سڑکوں کی حالت بہتر ہو کیونکہ بہتر سڑکوں کے بعد ہی ترقی کی منزلوں کو پار کیا جاسکتا ہے اگر چہ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح آج جموں کشمیر میں بھی سڑکوں کی حالت کو بہتر کیا جارہا ہے اور کچھ نئی نئی سڑکوں کی تعمیر بھی ہورہی ہے تاہم اتنا صاف نظر آرہا ہے کہ ابھی تک بھی ہم سڑکوں کی حالت کو بہتر کرنے میں ناکام ہورہے ہیں اگر ہموادی کشمیر کے شمال جنوب میں دیکھیں بہت سی سڑکیں ایسی ہیں جن کی حالت بے حد خراب ہے اور اس کی وجہ سے عوام کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایک طرف آجکل سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کام جاری ہے جو کئی برسوں سے چل رہا ہے تاہم ابھی تک بھی اس قومی شاہراہ کے کام کو مکمل نہیں کیا گیا ہے جسکی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے اگر دیکھا جائے تو جو بھی چھوٹی بڑی سڑکیں ہیں اُن کی حالت بھی ابتر نظر آرہی ہے کیونکہ جب بھی کسی جگہ سڑک پر میکڈم بچھایا جاتا ہے تو اُس وقت اس بات کا کوئی خیال نہیںرکھا جاتا کہ جب بارشیں ہونگی تو بارشوں کا پانی کہاں سے نکل جائے گا اگر بہتر حکمت عملی سے ان سڑکوں کی تعمیر کی گئی ہوتی تو شاید ہر سال ان سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام بھی نہیںکرنا ُپڑتا کیونکہ بارشوں کے پانی کی نکاسی بہتر طریقے سے ڈرینج سے نہیں ہوتی اور یہ بارشوں کا پانی جب سڑکوں سے ہی گذرتا ہے تو جو بھی اس پر لاکھوں کروڑوں کا میکڈم بچھایا ہوا ہوتا ہے وہ مکمل طور تباہ ہوجاتا ہے اور یوں کسی بھی طور وہ کامیاب نہیں ہوتا اور لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں بے حد اضافہ ہوجاتا ہے جس کو ہر سال دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور ایسے میں جب ہم وادی کشمیر کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کی طرف نظر ڈالتے ہیں تو کچھ اور ہی منظر دیکھنے کو ملتا ہے کہ بہت سے علاقے ایسے ہوتے ہیں جو ابھی تک بھی سڑکوں کی سہولیات سے محروم رہتے ہیں جسکی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر اس بات سے بھی انکار نہیںکیا جاسکتا ہے کہ ایسے علاقوں کو بھی شہروں اور قصبہ جات سے ملانے کی کوشش کی جاتی ہے جن علاقوں میںابھی تک بھی سڑکیں نہیں ہے اور جن علاقوں میں ابھی تک لوگوں کے پاس وہ ترقی نہیں ملی ہے یہ باتبھی قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کا ایک بہت بڑا علاقہ پہاڑی ہے جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی زندگی بسر کررہی ہے ان علاقوں میں جہاں لوگوں تک سڑکوں کو پہنچانا بے حد ضروری ہے وہیں اس بات کا بھی تمام لوگوں کو اندازہ ہے کہ ان پہاڑی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر ایک دشوار ساکام ہے جن کو مکمل کرنا بے حد مشکل بھی تاہم تاہم زمانے کی ترقی نے اس طرح کے علاقوں تک سڑکوں کو پہنچانے کا کام آسان کر دیا ہے ظاہر سی بات ہے سرکار اپنے فرایض سے پیچھے نہیںہٹ سکتی ہے لیکن یہ بھی سچ ہے کہ جس رفتار میں ان علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے کام تیز ی سے شروع ہونا چائے تھا ابھی تک نہیں ہورہا ہے جبکہ ایسی سڑکوں کی خستہ حالی کو پہلے دور کیا جانا چائے جن سڑکوں پر ہر برس میکڈم تو بچھایا جاتا ہے تاہم اُن سڑکوں کی حالت کسی بھی طور ٹھیک نہیں ہوپارہی ہے سرکار کے پاس بہتر سے بہتر مشنری ہے جسکی مدد سے وہ ان سڑکوں کی حالت کو بہتر کرسکتی ہے اور لوگوں کی اُس مانگ کو پورا کرسکتی ہے جس مانگ کو ہر سال لوگوں دہرانا پڑتا ہے کہ خستہ حال سڑکوں کو بہتر کیا جائے کہیں کہیں پر اگر دیکھیں تو ان خستہ حال سڑکوں کی ذمہ دار عوام بھی ہے کیونکہ عوام نے کبھی بھی اس طرح کی کوئی کوشش نہیں کی جس کی مدد سے ان سڑکوں کی خستہ حالی کو روکا جاسکتا تھا اکثر دیکھا جارہا ہے کہ لوگوں نے کبھی بھی یہ نہیں سوچا کہ آخر کار یہ سڑکیں عام لوگوں کے لئے ہی بنائی گئی ہے اور جس قدر ان سڑکوں کو بہتر حالت میں رکھا جائے اُس قدر بہتر ہے اور عوام کو ہی اس کا فاید ہ مل سکتا ہے اگر چہ بہت ممکن ہے کہ عوام کی کوششوں سے سڑکوں کی خستہ حالی پر کچھ حد تک قابو پایا جاسکتا ہے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ سڑکوں پر کھادئی کر کے لوگ ہی ان کی حالت بگاڑ دیتے ہیں اور اگر کہیں پر کوئی ڈرینج ہے تو اُس کی تبائی کی ذمہ دار بھی عوام ہی ہوتی ہے کیونکہ اس قدر گندگی سڑکوں یا نالیوں میں ڈالنے کی وجہ سے بارشوں کا پانی سڑکوں پر آجاتا ہے اور یوں ہر وقت ان سڑکوں پر پانی رہنے سے سارا میکڈم ختم ہوجاتا ہے اور یوں سڑکوں کی حالت بے حد خراب ہوجاتی ہے دیکھا جائے تو عوام ہی سرکار پر زور دیتی ہے کہ سڑکوں کو بہتر کیا جائے ان پر میکڈم بچھایا جائے پھر کیوں ہماری بھی اس قدر غلطیاں ہوجاتی ہیں کہ اس میکڈم کی تبائی بھی ہماری ہی وجہ سے ہوجاتی ہے غرض آجکل بھی وادی کشمیر کی خستہ حال سڑکوں سے لوگ پریشان ہیں لوگوں کی اس پریشانی کو کب دور کیا جائے گا اس کا اندازہ لگانا بے حد مشکل ہے تاہم اُمید رکھنی چائے کہ سرکار عوام کی ان مشکلات اور مسائل کے بارے میں سوچ کر سڑکوں کی خستہ حالت کو جلد ازجلد دورکرنے میں کامیاب ہوگی جسکی بے حد ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...