
بہار اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہفتہ کو بیگو سرائے کے بچھواڑا اسمبلی حلقے میں ایک پرجوش عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کانگریس امیدوار شیو پرکاش غریب داس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور ریاستی و مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔
پرینکا گاندھی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’بہار کے عوام آج ہجرت کے درد میں زندگی گزار رہے ہیں۔ یہاں کے کسان اپنے لہلہاتے کھیت چھوڑ کر دوسرے صوبوں میں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ مہنگائی عروج پر ہے، ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔‘‘






