بہار کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی، الیکشن کمیشن نے ریاستی حکام کو خط بھیجا

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 5, 2025369 Views


کولکاتا: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار کے بعد اب مغربی بنگال میں بھی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق، اس اہم انتخابی پیش رفت کے تحت ریاست کے چیف سیکریٹری کو باضابطہ خط بھیجا گیا ہے، جس میں انہیں فوری طور پر ایس آئی آر کی تیاری اور عمل درآمد شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، انتخابی فہرستوں کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے، تاہم سیاسی حلقوں میں اس پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ بہار میں اس عمل کے دوران ووٹر لسٹ سے تقریباً 65 لاکھ نام حذف کیے گئے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...