
بہار میں یہ پہلا موقع تھا کہ ووٹر لسٹ کو اسپیشل انٹینسیو ریویژن یعنی ایس آئی آرکے ذریعہ جامع طور پر اپ ڈیٹ کیا گیا۔ کمیشن کےایک اہلکار نے بتایا کہ اس مشق میں 38 اضلاع کے ریاستی الیکشن آفیسرز (DEOs)، 243 الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (EROs)، 2,976 اسسٹنٹ الیکشن آفیسرز (AEROs)، تقریباً 100,000 بوتھ لیول آفیسرز (BLOs) اور لاکھوں رضاکاروں نے حصہ لیا۔ تمام 12 بڑی سیاسی جماعتوں کے ضلعی صدور اور 1.6 لاکھ سے زیادہ بوتھ لیول ایجنٹس (BLAs) نے بھی شرکت کی۔






