بہار میں ووٹر لسٹ گھوٹالہ، بڑی تعداد میں خواتین بے دخل، لاکھوں زندہ ووٹرز مردہ قرار: کانگریس

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 31, 2025406 Views


کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی اور ہیرا پھیری کی گئی ہے اور لاکھوں مستحق ووٹروں کے نام انتخابی فہرست سے غیر قانونی طور پر خارج کر دیے گئے ہیں اور اس عمل کے پیچھے منظم سازش کارفرما ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے الیکشن کمیشن کو اب تک 89 لاکھ سے زائد شکایات پیش کی ہیں۔ ان کے مطابق ریاست کے 90540 بوتھس میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کھیڑا نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن خود تسلیم کر چکا ہے کہ تقریباً 65 لاکھ ووٹروں کے نام کاٹے گئے ہیں، مگر یہ اعداد و شمار اصل حقیقت کو چھپانے کی کوشش ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...