بہار میں نہیں ملے گی 100 یونٹ مفت بجلی، حکومت نے کہا ’ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا‘

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 13, 2025357 Views


میڈیا میں فری بجلی کے متعلق جو خبر آئی تھی اس کے مطابق ہر ایک صارف کو 100 یونٹ تک مفت بجلی ملے گی۔ محکمہ توانائی نے 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بجلی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>بجلی / آئی اے این ایس</p></div>

بجلی / آئی اے این ایس

user

بہار میں 100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر پر ریاستی حکومت کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ حکومت نے میڈیا میں چل رہی خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ’ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے‘۔ میڈیا میں چل رہی خبر کے مطابق محکمہ توانائی کے ساتھ اتفاق رائے ہونے کے بعد محکمہ خزانہ نے بھی اسے منظوری دے دی ہے، اب صرف کابینہ کی منظوری باقی ہے۔ لیکن ان تمام خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’محکمہ نے ایسی کوئی منظوری نہیں دی ہے۔‘‘

ریاستی حکومت کے محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے ایسے کسی بھی تجویز کو منظوری نہیں دی ہے، جس میں ہر ماہ 100 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی بات ہو۔ محکمہ نے کہا کہ کچھ میڈیا میں ایسی خبریں چل رہی ہیں کہ محکمہ خزانہ نے ہر ماہ 100 یونٹ مفت بجلی دینے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری ایک سرکاری پریس ریلیز میں ان خبروں کو جھوٹا، گمراہ کن اور بے بنیاد بتایا گیا ہے۔

میڈیا میں فری بجلی کے متعلق جو خبر آئی تھی اس کے مطابق ہر ایک صارف کو 100 یونٹ تک مفت بجلی ملے گی۔ محکمہ توانائی نے 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے۔ یہ تجویز پہلے محکمہ خزانہ کو بھیجا گیا تھا، جہاں سے اسے منظوری مل گئی ہے۔ اگر مہینہ میں 100 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کی جائے گی تو اس کا بل صارف کو ادا کرنا ہوگا۔ واضح ہو کہ بہار کے شہری علاقہ میں پہلے 50 یونٹ کے لیے صارفین کو 7.57 روپے فی یونٹ اور اس کے بعد 7.96 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی بل آتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...