بہار میں صنعت لگانے والوں کے لیے نتیش کمار کا خصوصی پیکیج، مفت زمین، سبسیڈی اور جی ایس ٹی میں ملے گی چھوٹ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 16, 2025370 Views


خصوصی پیکیج کے تحت کیپٹل سبسیڈی، سود سبسیڈی اور جی ایس ٹی کے لیے دی جانے والی حوصلہ افزا رقم کو دوگنا کیا جائے گا۔ صنعت لگانے کے لیے سبھی اضلاع میں زمین کا انتظام کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>نتیش کمار (فائل)، تصویر یو این آئی</p></div>

i

user

بہار میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے قبل وزیراعلیٰ نتیش کمار کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب نتیش حکومت انٹرپرینیورس اور کاروباریوں کے لیے خصوصی پیکیج لے کر آئی ہے۔ نتیش کمار نے یوم آزادی کے موقع پر پٹنہ کے گاندھی میدان سے اس کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں آج انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے توسط سے اس کی تفصیلی جانکاری ہے۔ اس کے تحت بہار میں نئے صنعت لگانے والوں کو اگلے 6 مہینے تک خصوصی سہولت دی جائے گی۔ان میں کیپٹل سبسڈی، سود اور جی ایس ٹی میں چھوٹ، مفت زمین جیسی کئی سہولتیں شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 2020 میں سات نشچئے-2 کے تحت کیے گئے اعلان کے سلسلے میں حکومت نے 50 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکری اور روزگار دینے کے ہدف کو پورا کر لیا ہے۔ اب حکومت نے اگلے 5 سال میں 1 کروڑ نوجوانوں کو سرکاری نوکری دینے کا نشانہ رکھا ہے۔ ریاست میں صنعت لگانے اور خود روزگار کرنے والوں کو کئی طرح کی سہولتیں دے کر حکومت ان کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ اب بہار میں صنعت لگانے کے لیے انٹرپرینیور کو خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

خصوصی پیکیج کے تحت کیپٹل سبسیڈی، سود سبسیڈی اور جی ایس ٹی کے لیے دی جانے والی حوصلہ افزا رقم کو دوگنا کیا جائے گا۔ صنعت لگانے کے لیے سبھی اضلاع میں زمین کا انتظام کیا جائے گا اور زیادہ روزگار دینے والی صنعتوں کو مفت میں زمین دی جائے گی۔ صنعت لگانے کے لیے الاٹ زمین سے متعلق تنازعوں کو ختم کیا جائے گا۔ یہ سبھی سہولتیں اگلے چھ مہینے میں صنعت لگانے والے انٹرپرینیور کو دی جائیں گی۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ ان کے علاوہ مزید کئی التزامات کیے گئے ہیں، جن سے ریاست میں صنعت لگانے والے انٹرپرینیور کو کافی مدد ملے گی۔ اس سلسلے میں تفصیلی نوٹیفکیشن الگ سے جاری کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...