بہار میں بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کے انتقال کا انکشاف، حکومت کا رقم کی وصولی کا حکم

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 20, 2025363 Views


اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پنشن اسکیم کے دو لاکھ سے زائد فائدہ اٹھانے والوں کی موت ہوچکی ہے، لیکن ان کے ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں زندہ شمار کرکے رقم بھیجی جاتی رہی۔ اس معاملے نے حکومت کو فلاحی اسکیموں میں اپ ڈیٹ سسٹم کی خامیوں کی طرف متوجہ کیا ہے۔

بہار حکومت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اب بزرگ، بیوہ اور معذوری پنشن کی جسمانی تصدیق کامن سروس سینٹرز (سی ایس سی) کے ذریعے کرائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ریاست بھر میں 80 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ ہر مستفید تک آسانی سے رسائی ہوسکے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ زندگی کی توثیق کا یہ عمل مفت ہوگا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...