
بتا دیں کہ اوم پرکاش راج بھر کی پارٹی نے اکیلے بہار میں 64 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ راج بھر اور ان کے بیٹے ڈاکٹر اروند راج بھر اور ارون راج بھر نے انتخابات کے دوران این ڈی اے کی مخالفت کرتے ہوئے متعدد انتخابی ریلیاں بھی کی ہیں۔ سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی امیدوار دوسرے مرحلے میں 34 سیٹوں پر این ڈی اے کے خلاف میدان میں ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کئی سیٹوں پر سہیل دیو پارٹی کے امیدوار این ڈی اے یا مہاگٹھ بندھن میں سے کسی ایک کی جیت کے امکانات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ بہار میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ منگل( 11 نومبر) کو ہونے والی ہے اور انتخابی نتائج 14 نومبر کو آئیں گے۔






