
قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخاب کے ساتھ ساتھ 14 نومبر کو ملک کی 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 8 اسمبلی سیٹوں پر 11 نومبر کو ہوئے ضمنی انتخاب کے نتائج بھی سامنے آئیں گے۔ یہ 8 اسمبلی سیٹ جموں و کشمیر کی بڈگام و نگروٹا، جھارکھنڈ کی گھاٹ شلا، پنجاب کی ترنتارن، راجستھان کی اَنتا، تلنگانہ کی جبلی ہلز، میزورم کی ڈمپا اور اڈیشہ کی نواپاڑا ہیں۔ انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کی آفیشیل ویب سائٹ پر دیکھے جا سکیں گے۔






