بھگدڑ سے 3 اموات پر راہل و کھڑگے کا اظہار افسوس، حکومت سے جوابدہی اور راحت میں تیزی کا مطالبہ

AhmadJunaidJ&K News urduJune 29, 2025359 Views


اوڈیشہ کے پوری ضلع میں واقع گُنڈیچا مندر کے قریب سالانہ جگن ناتھ رتھ یاترا کے دوران پیش آنے والے حادثے پر کانگریس پارٹی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کی صبح ساردھا بلی مقام پر بھگدڑ کے باعث 3 عقیدت مندوں کی موت اور درجنوں کے زخمی ہونے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنماؤں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے سمیت پارٹی نے اس افسوسناک واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔

راہل گاندھی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا، ’’پوری میں رتھ یاترا کے دوران ہوئی بھگدڑ کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے اور زخمی عقیدت مندوں کی جلد صحتیابی کی امید کرتا ہوں۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...