بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں میڈلے فارما کمپنی میں گیس کے اخراج کے باعث کم از کم چار مزدور ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پالگھر ضلع کے ڈپٹی کلیکٹر سبھاش بھگڑے نے بتایا کہ حادثہ نائٹروجن گیس کے اخراج کی وجہ سے پیش آیا۔
حکام کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے وقت فیکٹری میں کتنے افراد کام کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، اور حادثے کے بعد فیکٹری کو بند کر دیا گیا ہے، حکام نے مزید بتایا کہ گیس کے اخراج کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کمپنی نے فوری طور پر رائٹرز کی طرف سے کیے گئے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔