بھارتی نرس کو یمن میں جلد پھانسی کا خطرہ نہیں، انڈین عدالت کو آگاہی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 16, 2025375 Views



بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ یمن میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی ریاست کیرالا کی نرس نمیشا پریا کو فی الحال کسی فوری خطرے کا سامنا نہیں۔

عرب اخبار ’گلف نیوز‘ نے بھارتی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ’سیو نمیشا پریا انٹرنیشنل ایکشن کونسل‘ نامی سماجی تنظیم کی درخواست پر ہونے والی سماعت کے دوران مذکورہ معلومات عدالت کو فراہم کی گئی۔

مذکورہ سماجی تنظیم یمن میں قید نرس کو قانونی معاونت فراہم کر رہا ہے اور بھارتی حکومت سے سفارتی مداخلت کی اپیل کر رہا ہے۔

نمیشا پریا کو جولائی 2017 میں اپنے یمنی بزنس پارٹنر طلال عبدو مہدی کے قتل کے الزام میں قصوروار قرار دیا گیا تھا، انہیں پھانسی کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

سال 2020 میں انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی اور 2023 میں ان کی آخری اپیل مسترد ہو گئی تھی۔

وہ اس وقت یمن کے دارالحکومت صنعاء کی جیل میں قید ہیں، انہیں 16 جولائی 2025 کو پھانسی دی جانی تھی لیکن یمنی عدالت نے ان کی سزائے موت پر عمل درآمد ملتوی کر رکھا ہے اور فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران کونسل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مذاکرات جاری ہیں اور مختصر مہلت دینے کی استدعا کی۔

وکیل کے مطابق بھارتی نرس کو فی الحال کوئی فوری خطرہ نہیں ہے۔ گا۔

نمیشا پریا کو بچانے کے لیے جاری کوششوں کے لیے عدالت میں دائر درخواست میں بھارتی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ان کی رہائی کو یقینی بنائے۔

گزشتہ مہا 18 جولائی کو بھارتی حکومت نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور یمنی حکام و ’دوست ممالک‘ سے رابطے میں ہے تاکہ کسی باہمی قابلِ قبول حل تک پہنچا جا سکے۔

درخواست گزار تنظیم نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ایک سرکاری وفد یمن بھیجے تاکہ براہ راست مقتول کے خاندان سے بات چیت کی جا سکے۔

اس سے قبل دہلی ہائی کورٹ حکومت کو یہ ہدایت دے چکی ہے کہ وہ نمیشا پریا کی والدہ کو یمن جانے کی اجازت دے تاکہ وہ مقتول کے اہلِ خانہ سے مذاکرات کر سکیں، مذہب اسلام کی شریعت کے تحت مقتول کا خاندان دیت کے عوض مجرم کو معاف کر سکتا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...