بھارتی ریاست تلنگانہ میں کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکا، 8 افراد ہلاک، 26 زخمی – World

AhmadJunaidJ&K News urduJune 30, 2025362 Views



بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک کیمیکل فیکٹری کے ری ایکٹر میں دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 8 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں واقع سیگاچی کیمیکل انڈسٹریز کے ری ایکٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن شدت کے باعث شعلے بجھانے میں مشکلات کاسامنا ہے، انتظامیہ کاکہناہے کہ علاقے میں فوری طورپرزہریلا دھویں پھیلنے کے کوئی خطرات نہیں۔

بھارت میں ناکافی حفاظتی انتظامات کے باعث صنعتی حادثات معمول بن چکے ہیں، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق صرف 2003 میں صنعتی حادثات کے دوران 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

ان اعداد و شمار میں مختلف صنعتی حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں شامل ہیں، یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بھارت میں کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات، جن میں اموات بھی ہوتی ہیں، کو اکثر کم رپورٹ کیا جاتا ہے، جیسا کہ بین الاقوامی محنتی تنظیم (آئی ایل او) نے نشاندہی کی ہے۔

1984 میں بھوپال میں امریکی کیمیکل کمپنیی یونین کاربائن سے زہریلے دھویں کے اخراج سے 15 ہزار سے زائد شہری ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں متاثر ہوئے تھے، کئی متاثرین بینائی کھوبیٹھے،۔اسے صنعتی تاریخ کابدترین حادثہ بھی قرار دیاجاتاہے۔

تاہم آج تلنگانہ میں پیش آئے واقعے پرانتظامیہ کی وضاحت سامنے آگئی کہ اس واقعے میں فیکٹری سے مضر صحت دھویں کااخراج رپورٹ نہیں ہوا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...