بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شمالی ہمالیائی علاقے میں سیلاب اور کیچڑ نے ایک گاؤں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ فوج اور ڈیزاسٹر رسپانس فورسز کی ٹیمیں علاقے میں پہنچ چکی ہیں، اور ملبے اور کیچڑ کے نیچے پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ٹی وی نیوز چینلز پر دکھایا گیا کہ سیلاب اور مٹی ایک پہاڑ سے نیچے بہتے ہوئے گاؤں میں آ رہے ہیں، اور اس دوران گھروں اور سڑکوں کو بہا لے جا رہا ہے جبکہ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔
ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے دفتر کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مٹی کے تودے نے دھراڑی گاؤں میں تباہی مچا دی۔
اتراکشھی ضلع کے ایڈمنسٹریٹر پرشانت آریا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بہت سے افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کے مرکزی کمانڈ نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک بڑا مٹی کا تودہ دھراڑی گاؤں کے خیر گڑھ علاقے میں گرا، جس کے نتیجے میں ملبہ اور پانی کا بہاؤ گاؤں میں داخل ہوا۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں تاکہ مدد فراہم کی جا سکے۔
اتراکھنڈ سیلاب اور مٹی کے تودوں کا شکار رہتا ہے، جسے کچھ ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔