
کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کا حکم گزشتہ شام اپ لوڈ ہوا لیکن اس سے پہلے ہی انتظامیہ نے سڑکوں سے کتے اٹھانا شروع کر دیے تھے، جو عمل قابل اعتراض ہے۔ عدالت نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کس طرح ممکن ہوا۔
بنچ نے کہا کہ کیس کو فوری طور پر ختم نہیں کیا جائے گا بلکہ دیکھا جائے گا کہ فیصلے کے کن حصوں پر اعتراض ہے اور آیا ان پر حکمِ امتناع جاری ہونا چاہیے یا نہیں۔ عدالت نے فریقین کو عملی حل تلاش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تنازع کو بڑھانے کے بجائے مسئلے کا پائیدار حل نکالا جائے۔





