بم دھماکوں کے جن بے قصوروں نے 9 سال جیل میں گزار دئے، ان کے نقصان کی بھرپائی کیسے ہوگی؟ ورشا گائیکواڑ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 25, 2025373 Views


ورشا گائیکواڑ نے مزید کہا، ’’میرے والد ایکناتھ گائیکواڑ سیکولرزم کے علم بردار تھے۔ انہوں نے ہمیشہ آگے بڑھ کر فرقہ پرستوں سے لوہا لیا تھا، فرقہ پرستی کے خلاف ہم ہمیشہ برسرپیکار رہے ہیں ہماری اس شبیہ کو متاثر کرنے کے لئے دانستہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا لیکن میں پر عزم ہوں ایسی باتوں سے ہمارے حوصلے اور بلند ہوں گے اور فرقہ پرستی کے خلاف جاری ہماری جنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انصاف کا مطالبہ اور مظلوموں کی مدد ہمارا نصب العین ہے۔‘‘

واضح رہے کہ اس سلسلے میں ورشا گائیکواڑ نے اس سے قبل ان مقدمے کو لے کر الیکٹرانک میڈیا کو ایک بیان جاری کیا تھا جس پر مسلم لیڈران سمیت مسلم تنظیموں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...