بلڈوزر کارروائی کے خلاف عآپ کا مظاہرہ، کجریوال نے جھگیاں توڑنے پر مودی اور بی جے پی حکومت کو بنایا نشانہ

AhmadJunaidJ&K News urduJune 29, 2025359 Views


اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں 40 لاکھ لوگ جھگیوں میں رہتے ہیں، سبھی لوگ یکجا ہو جاؤ، جس دن آپ سڑک پر آ گئے تو جھگی توڑنے والوں کی کی مشکلیں بڑھ جائیں گی۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیرجیوال۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div><div class="paragraphs"><p>اروند کیرجیوال۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

اروند کیرجیوال۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب

user

 عام آدمی پارٹی نے اتوار کو دہلی میں جھگیوں کے خلاف چل رہی بلڈوزر کارروائی کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے تمام بڑے رہنما اروند کیجریوال، منیش سسودیا، سوربھ بھاردواج، سنجے سنگھ شامل ہوئے۔ اس دوران اروند کیجریوال نے بی جے پی حکومت کو جم کر اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اروند کیجریوال نے کہا، ’’بی جے پی کی حکومت نے جھگیاں توڑ کر لوگوں کی زندگی برباد کر دی، جو جھگی میں رہتے ہیں، وہ آس پاس ہی نوکری کرتے ہیں، لیکن جھگی ٹوٹنے سے روزگار روزگار چلا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک طرح سے آپ کو کھولتے ہوئے تیل میں ڈال دیا ہے۔‘‘

کیجریوال نے آگے کہا، ’’انتخاب کے وقت وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ جہاں جھگی، وہاں مکان…لیکن اس کا مطلب یہ تھا کہ وہاں جھگی، وہاں میدان… مودی کی گارنٹی فرضی نکلی ہے۔ مودی کی گارنٹی جھوٹی ہے۔ انتخاب سے پہلے ان کے رہنما آپ کے گھروں میں آکر سوتے تھے۔ میں نے کہا تھا کہ ان کے رہنما آپ کی جھگی دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔‘‘

کیجریوال نے سوال کیا کہ اگر سارے غریبوں کی جھگیاں توڑ دی اور انہیں بھگا دیا تو آپ کا کام کیسے چلے گا۔ کھانا بنانے سے لے کر ڈرائیور، سیکوریٹی گارڈ، آٹو ڈرائیور، اخبار والا اور دودھ والا تک جھگی سے آتے ہیں۔ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی والوں کا منصوبہ سبھی جھگیوں کو توڑنے کا ہے۔ دہلی میں 40 لاکھ لوگ جھگیوں میں رہتے ہیں، سبھی لوگ یکجا ہو جاؤ، جس دن آپ سڑک پر آ گئے تو ان کی مشکلیں بڑھ جائیں گی۔

کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کے 5 سال کے بعد دہلی 50 سال پیچھے چلی جائے گی۔ یہ پارٹی صرف امیروں کے لیے کام کرتی ہے جبکہ عام آدمی پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور اپنے 10 سال کی مدت کار میں ہم نے دہلی کے اسکول ٹھیک کیے، محلہ کلینک بنائے، بجلی سستی کی۔

 اس موقع پر عآپ رہنما سوربھ بھاردواج نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سمیت بی جے پی کے تمام بڑے رہنماؤں نے غریب جھگی والوں سے وعدہ کیا تھا کہ جہاں جھگی ہے، وہاں مکان بنا کر دیں گے۔ حکومت بننے کے چند دنوں بعد ہی ان غریبوں کی جھگیاں اجاڑنا شروع کر دیا ہے۔ اب تک تقریباً 10 ہزار جھگیاں توڑی جا چکی ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ غریب جھگی والے بے گھر ہو چکے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے ان کے پاس رہنے کا کوئی ٹھکانہ نہیں چھوڑا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...