بلڈوزر ایکشن انصاف کی جگہ انتقام کی علامت بن چکا ہے: مولانا محمود اسعد مدنی

AhmadJunaidJ&K News urduJune 26, 2025368 Views


مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند مرکزی و ریاستی حکومتوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ تمام غیر قانونی اور منمانے انہدامات کو فوری روکا جائے اور سپریم کورٹ کی ہدایت کی مکمل پابندی کی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>مولانا محمود مدنی /  پریس ریلیز</p></div><div class="paragraphs"><p>مولانا محمود مدنی /  پریس ریلیز</p></div>

مولانا محمود مدنی / پریس ریلیز

user

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ’بلڈوزر ایکشن‘ پر اڈیشہ ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے اور اقوام متحدہ کے ماہرینِ انسانی حقوق کی طرف سے ظاہر کی گئی تشویش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گھروں اور املاک کے جبری انہدام کا بڑھتا ہوا رجحان ہندوستان کی آئینی و جمہوری شبیہ کو عالمی سطح پر سنگین نقصان پہنچا رہا ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ یہ سلسلہ انصاف کی جگہ انتقام کا مظہر بن چکا ہے اور بلڈوزر کو قانون سے بالاتر ہو کر ایک خاص طبقے کے خلاف ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو نہایت خطرناک رجحان ہے۔

مولانا مدنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس جمعیۃ علماء ہند کی عرضی پر انہدامی کارروائیوں کے خلاف واضح رہنما اصول (گائیڈلائن) جاری کیے تھے، لیکن ان عدالتی ہدایات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ مختلف ریاستوں میں سرکاری مشنری، غریبوں، اقلیتوں اور کمزور طبقات کے گھروں، دکانوں اور عبادت گاہوں کو بغیر کسی قانونی کارروائی اور نوٹس کے منہدم کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق صرف اپریل اور مئی 2025 میں دس ہزار سے زائد مکانات، دکانیں اور مساجد بلڈوز کیے گئے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو کر کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مولانا مدنی نے اڈیشہ ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلے کو انصاف کی بحالی کی جانب ایک امید افزا قدم قرار دیا، جس میں عدالت نے بلڈوزر جسٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متاثرہ فریق کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم دیا، جس میں سے 2 لاکھ روپے متعلقہ تحصیلدار کی تنخواہ سے قسطوں میں وصول کیے جائیں گے۔ مولانا مدنی نے امید ظاہر کی کہ یہ فیصلہ نظیر بنے گا۔ اسی طرح اقوام متحدہ کے ماہرین نے ان انہدامی کارروائیوں کوغیر قانونی، امتیازی اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بنیادی انسانی حقوق، بالخصوص حقِ رہائش کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند مرکزی و ریاستی حکومتوں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ تمام غیر قانونی اور منمانے انہدامات کو فوری روکا جائے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کی مکمل پابندی کی جائے۔ قانونی طریقہ کار (نوٹس، سماعت، اپیل، معاوضہ) کو یقینی بنایا جائے۔ ملک کی جمہوری، آئینی اور انسانی ساکھ کی بقا اسی میں ہے کہ ریاستی طاقت کو قانون کے دائرے میں لایا جائے اور ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...