وزیر اعظم نریندر مودی 7 جولائی کو ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس میں سال 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے نریندر مودی 2 جولائی سے 9 جولائی تک گھانا، تری ناد اور ٹوبیگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ گھانا، نمیبیا اور تری ناد اینڈ ٹوبیگو کی پارلیمنٹ کے غیر ملکی اجلاسوں سے خطاب کریں گے ،اس کے ساتھ ساتھ انہیں بعض ممالک کی جانب سے اعلیٰ ترین سیول اعزاز سے بھی نوازے جانے کا امکان ہے۔
وزارت خارجہ میں سکریٹری (اقتصادی تعلقات) دممو روی نے کہاکہ “وزیر اعظم 2-3 جولائی کو گھانا کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ 30 سال بعد ہو رہا ہے۔ صدر جان ڈرامانی مہاما نے زبردست فتح کے بعد ابھی اپنا عہدہ سنبھالا ہے۔ گھانا کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات تاریخی ہیں۔ کئی دہائیوں سے ہمارے اقتصادی تعلقات ہیں۔ اقتصادی ایجنڈا بات چیت میں 3 بلین ڈالر کا ہے، جس میں بنیادی طور پر مغربی افریقہ میں ویکسین کی ترقی کے مراکز، دفاعی تعاون، اہم معدنیات اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پر دستخط کیے جائیں گے۔”
سکریٹری (جنوب) نینا ملہوترا نے کہاکہ “وزیر اعظم کملا پرساد بسیسر کی دعوت پر نریندر مودی 3 سے 4 جولائی، 2025 تک ریپبلک آف تری ناد اور ٹوبیگو کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ نریندر مودی کا بطور وزیر اعظم تری ناد اور ٹوبیگو کا پہلا دورہ ہے اور ہندوستانی وزیر اعظم کے دورے کے بعد یہ پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔یہ دورہ ایک مناسب وقت پر ہوا ہے کیونکہ یہ ملک ہندوستانی تارکین وطن کی تری ناد اور ٹوبیگو میں آمد کے 180 سال کی یاد منا رہا ہے، یہ اطلاع ہے کہ موجودہ صدر اور وزیر اعظم دونوں ہی ہندوستانی نژاد ہیں، اتفاق سے دونوں خواتین ہیں، دونوں وکیل ہیں، اور دونوں اپنے ہندوستانی جڑیں اور ہندوستان کی بیٹی ہونے کے بارے میں فخر محسوس کرتی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔