برڈ فلو کی تصدیق کے بعد دہلی چڑیا گھر تماشائیوں کے لیے بند، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات شروع

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 30, 2025388 Views


چڑیا خانہ انتظامیہ نے یہ قدم پینٹیڈ اسٹارک کی موت کے بعد اٹھایا ہے۔  افسروں نے بتایا کہ دونوں پرندوں کے نمونے 27 اگست کو بھوپال واقع نیشنل انسٹی چیوٹ آف ہائی سیکوریٹی انیمل ڈِزیز (این آئی ایچ ایس اے ڈی) بھیجے گئے تھے اور 28 اگست کو جانچ میں ان میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی۔

چڑیا خانہ انتظامیہ نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اگلے 21 دن اہم ہوں گے۔ سبھی بندی اور نقل مکانی کرنے والے پرندوں پر سخت نظر رکھی جا رہی ہے اور انہیں الگ رکھا جا رہا ہے۔ شیر اور باگھ کے بچوں کی بھی خصوصی طور سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...