برمنگھم میں مشتبہ پیکیج ملنے سے افرا تفری، ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں کیا گیا بند

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 2, 2025373 Views


منگل کو ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا اختیاری پریکٹس سیشن تھا، جس میں کپتان شبھمن گل سمیت 8 کھلاڑی شامل ہوئے۔ برمنگھم سٹی سینٹر پولیس نے ہندوستانی دستے کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت دی۔

<div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا کے کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div><div class="paragraphs"><p>ٹیم انڈیا کے کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب</p></div>

ٹیم انڈیا کے کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب

user

آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے والا ہے۔ ٹیم انڈیا سیریز میں 1-0 سے پیچھے چل رہی ہے۔ میچ سے ایک دن پہلے جب ٹیم کے کھلاڑی مشق کر رہے تھے تب انہیں ہوٹل بھیج دیا گیا۔ سبھی کو ہدایت دی گئی کہ کوئی ہوٹل سے باہر نہیں نکلے گا، سیکوریٹی بھی بڑھا دی گئی۔

دراصل منگل کو برمنگھم کے سینٹینری اسکوائر میں مشتبہ پیکیج ملنے سے افرا تفری مچ گئی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے کمرے میں لے جایا گیا اور یہاں کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی۔ کل ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا اختیاری پریکٹس سیشن تھا، جس میں کپتان شبھمن گل سمیت 8 کھلاڑی شامل ہوئے۔ برمنگھم سٹی سینٹر پولیس نے ہندوستانی دستے کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت دی۔

برمنگھم سٹی سینٹر پولیس نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’ہم نے برمنگھم سٹی سینٹر کے سینٹینری اسکوائر کے آس پاس سیکوریٹی بڑھا دی ہے۔ ہم ایک مشتبہ پیکیج کی جانچ کر رہے ہیں۔ ہمیں دوپہر 3 بجے کے قریب الرٹ کیا گیا تھا اور احتیاط کے طور پر کئی عمارتوں کو خالی کرا دیا گیا ہے، اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس علاقے میں جانے سے بچیں۔‘‘

’نیوز 18‘ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ برمنگھم پولیس نے حالات پر پوری طرح قابو پا لیا ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کو لے کر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ احتیاطاً بس کی سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ادھر بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو تصدیق کی کہ برمنگھم سٹی سینٹر پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو باہر نہیں نکلنے کی صلاح دی گئی۔ حالانکہ پولیس نے ایک گھنٹے کے بعد سیکوریٹی گھیرے کو ہٹا لیا۔  واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹر عام طور پر ٹیم ہوٹل کے نزدیک علاقوں میں گھومتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...