
نیوزی لینڈ کے حوالے سے بات کریں تواب کیویز کا مقابلہ سری لنکا سے 25 فروری کو کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں آج کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد 27 فروری کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ بھی کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بتادیں کہ آئی سی سی نے 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں بھی بارش ہونے پر ریزرو ڈے کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے لیگ مرحلے میں بھی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا تھا۔ آئی سی سی نے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ایک روزہ ریزرو ڈے مقرر کیا ہے۔






