بارش سے ممبئی مونوریل بھی متاثر، ایلیویٹڈ ٹریک پر پھنسی، مسافروں کو کرین کے ذریعہ اتارا گیا

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 20, 2025368 Views


چیمبور اور بھکتی پارک کے درمیان ممبئی مونوریل سروس منگل کی شام تقریباً 6:15 بجے منقطع ہوگئی۔ مسافروں نے فوری طور پر ہنگامی مدد کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن سے رابطہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ممبئی میں موسلادھار بارش نے شہر کی رفتار کو روک دیا ہے۔ پانی جمع ہونے اور خراب موسم کی وجہ سے ریل، بس، فضائی خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ بارش سے مونوریل سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ ممبئی کے مشرقی مضافاتی علاقے میں تکنیکی خرابی اور بارش کی وجہ سے ایک مونو ریل ایلیویٹڈ ٹریک پر پھنس گئی۔ اس کے اندر بیٹھے مسافروں کو کرین کی مدد سے بچا لیا گیا۔ چیمبور اور بھکتی پارک کے درمیان ممبئی مونوریل سروس منگل کی شام تقریباً 6:15 بجے منقطع ہوگئی۔

مونو ریل میں بیٹھے مسافروں کو گرمی اور گھٹن کا سامنا کرنا پڑا، بجلی کی سپلائی میں خلل کے باعث ایئر کنڈیشنر کام نہیں کر رہا تھا اور مونوریل کے تمام گیٹ بند تھے۔ مسافروں نے فوری طور پر ہنگامی مدد کے لیے برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ہیلپ لائن نمبر 1916 پر رابطہ کیا۔ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ممبئی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تین  گاڑیوں کی مدد سے بچاؤ کا کام شروع کیا۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں 550 سے زائد مسافروں کو کرین کی مدد سے ایلیویٹڈ ٹریک پر پھنسی مونوریل سے نیچے لایا گیا۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ مونوریل میں پھنسے تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مونو ریل میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ ہنگامی بریک ڈاؤن بجلی کی فراہمی میں خلل کے باعث پیش آیا۔ شندے نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کی تحقیقات کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی میں منگل کو 6 گھنٹے میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ بی ایم سی پانی کو نکالنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ہمارے تمام افسران میدان میں ہیں۔ شہر کا نکاسی پانی کی نکاسی کا نظام بہت پرانا ہو چکا ہے۔ ممبئی میں بہت زیادہ تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ ہمیں طویل المدتی حل پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہم حکام سے ملاقات کر رہے ہیں۔ بی ایم سی کے اہلکار کام کر رہے ہیں اور تیار ہیں، کام میں کوئی کمی نہیں تھی۔ انتظامیہ پوری طرح ایلرٹ تھی۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا، ‘تکنیکی وجوہات کی وجہ سے، ایک مونو ریل چیمبور اور بھکتی پارک کے درمیان ٹریک پر پھنس گئی۔ ایم ایم آر ڈی اے، فائر بریگیڈ اور بی ایم سی سمیت تمام ایجنسیاں موقع پر پہنچ گئی ۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...