اے آئی-سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان موزوں ترین مقام: انتونیو گوٹیرس

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 15, 2026359 Views


اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ’’میں اس سربراہی اجلاس کے انعقاد پر ہندوستان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ اے آئی کی ترقی ہر کسی کے فائدے کے لیے ہو۔‘‘

انتونیو گوٹیرس، تصویر آئی اے این ایسانتونیو گوٹیرس، تصویر آئی اے این ایس

i

user

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ہندوستان کی ستائش کرتے ہوئے ملک کو ایک انتہائی کامیاب ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی معاملات میں ہندوستان کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے، اس لیے اے آئی (آرٹیفیشیل انٹیلی جنس) پر ہونے والے آئندہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے ہندوستان سب سے موزوں مقام ہے۔

واضح رہے کہ ’انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کے انعقاد سے قبل اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران انتونیو گوٹیرس نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچنا چاہیے اور اسے صرف ترقی یافتہ ممالک یا 2 بڑی طاقتوں تک محدود مراعات نہیں بننا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان عالمی معاملات میں بڑھتا ہوا اثر و رسوخ رکھنے والی ایک ’انتہائی کامیاب‘ ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور اے آئی سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے بہترین جگہ ہے۔

انٹرویو کے دوران انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ’’میں اس سربراہی اجلاس کے انعقاد پر ہندوستان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ انتہائی ضروری ہے کہ اے آئی کی ترقی ہر کسی کے فائدے کے لیے ہو اور ’گلوبل ساؤتھ‘ کے ممالک بھی اس کے فوائد میں حصہ دار بنیں۔‘‘ واضح رہے کہ 16 سے 20 فروری تک منعقد ہونے والا یہ اعلیٰ سطحی پروگرام ’گلوبل ساؤتھ‘ میں منعقد ہونے والا پہلا ’اے آئی سمٹ‘ ہوگا، جو کہ ’عوام، سیارہ اور ترقی‘ کے 3 رہنما اصولوں پر مبنی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ میں دنیا بھر کے قائدین اور ٹیکنالوجی کی معروف شخصیات شرکت کریں گی۔ رپورٹس کے مطابق 20 سربراہان مملکت اور 45 ممالک کے وزارتی وفود اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔ ان میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں، برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا سمیت کئی ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیک دنیا کی ممتاز شخصیات میں سندر پچائی (گوگل)، شانتنو نارائن (ایڈوبی) اور ڈاریو اموڈئی (انتھروپک) بھی اس اجلاس کا حصہ ہوں گے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...