
تمام سیاسی جماعتوں، رہنماؤں، امیدواروں اور اسٹار پروموٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر وہ کوئی اے آئی جنریٹڈ یا ڈیجیٹل طور پر ترمیم شدہ مواد پوسٹ کریں تو اس پر واضح ٹیگ لگانا لازمی ہوگا۔ اس ٹیگ میں اے آئی جنریٹڈ، ڈجیٹیلی انہانسڈ یا سنتھیٹک کنٹنٹ جیسے الفاظ شامل ہوں تاکہ عوام کو کوئی غلط فہمی نہ ہو۔
سوشل میڈیا کی نگرانی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر سرگرمی پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ کمیشن نے واضح کیا کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ اور متعلقہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔






