ای ڈی کی 3 ریاستوں میں 25 مقامات پر چھاپہ ماری

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 12, 2025363 Views


نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے غیر قانونی کف سیریپ کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور مبینہ اسمگلنگ سے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں جمعہ کی صبح ایک بڑی کارروائی انجام دی۔ ای ڈی نے تین ریاستوں اتر پردیش، جھارکھنڈ اور گجرات میں بیک وقت 25 مقامات پر چھاپے مارے، جو صبح 7:30 بجے سے شروع ہو کر دن بھر جاری رہے۔

ای ڈی نے بتایا کہ یہ کارروائی ان افراد اور کمپنیوں کے خلاف کی گئی جن پر کوڈین پر مبنی کف سیریپ کی غیر قانونی پیداوار، دھوکے سے سپلائی اور کالے کاروبار کو منظم طریقے سے فروغ دینے کا الزام ہے۔ چھاپے اصل ملزم شبھم جیسوال، اس کے قریبی ساتھی آلوک سنگھ اور امت سنگھ، اور ان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ وشنو اگروال کے مختلف ٹھکانوں پر بھی مارے گئے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...