ایک طرف ایران-امریکہ کے درمیان مذاکرات جاری، دوسری طرف ایران نژاد 3 افراد پر ٹرمپ کا سخت ایکشن

AhmadJunaidJ&K News urduApril 11, 2026358 Views


امریکہ نے ایران کے موجودہ اور سابق بڑے افسران کے رشتہ داروں کے گرین کارڈ، یعنی امریکہ میں رہنے کا مستقل پرمٹ منسوخ کر انھیں گرفتار کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امریکہ-ایران جنگ، قومی آواز گرافکس</p></div><div class="paragraphs"><p>امریکہ-ایران جنگ، قومی آواز گرافکس</p></div>

i

user

مشرق وسطیٰ میں عارضی جنگ بندی کے درمیان ایران اور امریکہ کا امن مذاکرہ جاری ہے۔ اس دوران ٹرمپ حکومت نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے، جو ایران کے ساتھ رشتوں کو خراب کرنے والا ہے۔ دراصل امریکہ نے ایران کے موجودہ اور سابق بڑے افسران کے رشتہ داروں کے گرین کارڈ، یعنی امریکہ میں رہنے کا مستقل پرمٹ رد کر دیا ہے اور انھیں گرفتار کر لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گرین کارڈ امریکی حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ایک خاص دستاویز ہے، جو کسی غیر ملکی شہری کو امریکہ میں ہمیشہ کے لیے قانونی طور پر رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جن کے پاس یہ کارڈ ہوتا ہے، انھیں ’لافُل پرماننٹ ریسیڈنٹ‘ کہتے ہیں۔ یہ امریکی شہریت نہیں ہوتی، لیکن اس کے بہت قریب ہوتی ہے۔

بہرحال، امریکہ کی وزارت کارجہ نے اس بار 3 افراد کے گرین کارڈ رَد کیے ہیں۔ یہ تینوں ایران میں پیدا ہوئے تھے اور طویل مدت سے امریکہ میں قانونی طور پر مقیم تھے۔ ان میں سے ایک ہیں سید عیسیٰ ہاشمی، جو لاس اینجلز کے قریب ایک اسکول میں سائیکولوجی (نفسیات) کے استاد ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی بیوی اور بیٹے کے گرین کارڈ بھی رَد کر دیے گئے۔ سید عیسیٰ ہاشمی کی ماں کا نام معصومہ افتخار ہے۔ یہ وہی خاتون ہیں جنھوں نے 1979 میں امریکی سفارتخانہ پر حملہ کے دوران حملہ آوروں کی طرف سے بولنے والی کا کردار نبھایا تھا۔ بعد میں وہ ایران کی پہلی خاتون نائب صدر بھی بنیں۔ یعنی امریکہ نے ہاشمی کو ان کی ماں کے پرانے کام کی وجہ سے ہدف بنایا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں ہوا جب اس طرح کی کارروائی کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتہ بھی ایسی کارروائی دیکھنے کو ملی تھی تب ایران کے مشہور جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور ان کی بیٹی کے گرین کارڈ رَد کیے گئے تھے۔ سلیمانی کو جنوری 2020 میں امریکی حملہ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تازہ ایکشن سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے باوجود امریکہ دباؤ بنائے رکھنا چاہتا ہے۔ یہ ایران کو ایک طرح سے یہ بتانے کا طریقہ ہے کہ امریکہ کمزور نہیں پڑا ہے۔

بہرحال، جن 3 لوگوں کے گرین کارڈ رَد کیے گئے ہیں، انھیں امیگریشن افسران نے حراست میں لے لیا ہے۔ انھیں جلد ہی امریکہ سے نکالا جائے گا۔ یعنی انھیں ایران واپس بھیجنے کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے شدید جھٹکا ہے جو سالوں امریکہ میں رہ کر اپنی زندگی کا سامان تیار کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...