’ایک بار پھر راہل گاندھی صحیح ثابت ہوئے‘، ٹرمپ نے 25 فیصد ٹیرف لگایا تو کانگریس ہوئی حملہ آور

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 30, 2025360 Views


کانگریس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف ٹھوک دیا، ساتھ ہی پنالٹی بھی لگا دی۔ نریندر مودی کی ’دوستی‘ کا خمیازہ ملک بھُگت رہا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>گرافکس @INCIndia</p></div><div class="paragraphs"><p>گرافکس @INCIndia</p></div>
user

’’سب کو معلوم ہے کہ کیا ہوا ہے اور وزیراعظم بول نہیں پا رہے ہیں۔ اگر وہ بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر سچ بول دیں گے۔ اسی لیے وہ خاموش ہیں۔ ٹرمپ بار بار ایک ہی بات اس لیے دہرا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں تجارت کے کسی معاہدے میں نریندر مودی کو دبایا جا سکے۔ آپ دیکھنا، کیسی ٹریڈ ڈیل بنتی ہے۔‘‘ یہ بیان آج صبح کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارلیمانی احاطہ میں میڈیا کے سامنے دیا تھا، اور شام ہوتے ہوتے ان کی یہ بات سچ ثابت ہو گئی۔ ٹرمپ نے پی ایم مودی سے دوستی کا خیال نہ رکھتے ہوئے 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد کانگریس پی ایم مودی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کئی پوسٹ کیے ہیں جس میں پی ایم مودی پر طنزیہ حملے کیے گئے ہیں۔ ایک پوسٹ میں پی ایم مودی کی آنکھوں پر لگے چشمہ میں دِل کا نشان بنا ہوا ہے، اور دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کر رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’دوست نے 25 فیصد کا چونا لگایا۔‘‘ ایک دیگر پوسٹ میں راہل گاندھی کے صبح والے بیان اور پھر شام میں ٹرمپ کے ذریعہ 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کی خبر کو دکھایا گیا ہے۔ اس پوسٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’ایک بار پھر صحیح ثابت ہوئے راہل گاندھی۔‘‘

کانگریس نے ایک دیگر سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف ٹھوک دیا، ساتھ ہی پنالٹی بھی لگا دی۔ نریندر مودی کی ’دوستی‘ کا خمیازہ ملک بھُگت رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’’مودی نے ٹرمپ کی تشہیر کی، لپک لپک کر گلے ملے، تصویر کھنچوا کر سوشل میڈیا میں ٹرینڈ کرایا… آخر میں ٹرمپ نے ہندوستان پر ٹیرف ٹھوک دیا۔ ہندوستان کی خارجہ پالیسی پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔‘‘

کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے بھی ’ایکس‘ پر اس تعلق سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’یہ ملک کی معیشت کے لیے تباہ کن ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے روس سے تیل اور اسلحہ خریدنے کے سبب ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کے علاوہ جرمانہ بھی لگایا ہے۔ یہ تب ہوا جب پی ایم مودی ٹرمپ کو لبھانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے تھے۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’یہ اس بات کا صاف اشارہ ہے کہ بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نے ملک کے مفاد سے کس طرح سمجھوتہ کیا ہے۔ اس قدم کا ہماری معیشت، ہماری گھریلو صنعتوں، ہماری برآمدات اور روزگار پر دور رَس اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’یاد رکھیے، بھلے ہی ہندوستان ہمارا دوست ہے، لیکن سالوں سے ہم نے ان کے ساتھ بہت کم کاروبار کیا ہے، کیونکہ وہاں کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ میں سے ایک، اور ان کے پاس ایسے سخت و پریشان کرنے والے غیر معاشی ٹریڈ بیریرس (رخنات) ہیں جو کسی بھی ملک میں سب سے مشکل مانے جاتے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ہندوستان ہمیشہ سے اپنے بیشتر فوجی سامان روس سے ہی خریدتا آیا ہے اور چین کے ساتھ مل کر روس سے سب سے زیادہ توانائی بھی وہی لیتا ہے۔ ایسے وقت میں جب سبھی چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین میں جنگ بند ہو، یہ سب باتیں اچھی نہیں ہیں۔ اس لیے اب ہندوستان کو یکم اگست سے 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، اور اوپر سے ان وجوہات کے لیے ایک پنالٹی بھی لگے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...