این ڈی اے کے منشور پر اپوزیشن کا شدید ردعمل، ’زبانی وعدے‘ اور ’جمہوریت سے فرار‘ کی کوشش قرار دیا

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 31, 2025366 Views


بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے این ڈی اے کے مشترکہ منشور کے اجراء کے فوراً بعد اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس، آر جے ڈی اور سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے این ڈی اے پر الزام لگایا کہ اس کے وعدے ’کاغذی‘ ہیں اور حقیقت سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔

کانگریس کے سینئر رہنما اور بہار انتخابات کے مبصر اشوک گہلوت نے پریس کانفرنس کے انداز پر ہی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جے پی نڈا، نتیش کمار اور دیگر رہنما صرف 26 سیکنڈ کے لیے آئے۔ میڈیا کے لوگوں نے بتایا کہ اتنی مختصر پریس کانفرنس انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ وہ ڈر گئے اور چلے گئے۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...