این ایچ اے آئی نے بھی دیا جھٹکا، سالانہ ٹول پاس کردیا مہنگا، یکم اپریل سے نئے اصول نافذ

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 14, 2026358 Views


ٹول پلازہ کی شرحوں کا سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور اس عمل کے تحت اس سال سالانہ پاس کی قیمت میں قدرے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے اصول وضوابط مرتب کردیئے گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ٹول پلازہ (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ٹول پلازہ (فائل)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

مختلف سامانوں پر مہنگائی کی مار کا درد برداشت کرنے والے لوگوں کو اب این ایچ اے آئی نے بھی جھٹکا دیا ہے۔ قومی شاہراہوں پر اکثر سفر کرنے والے گاڑی ڈرائیوروں کے لیے یکم اپریل 2026 سے سالانہ ٹول پاس مہنگا ہو جائے گا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نے سالانہ پاس فیس 3000 روپئے سے بڑھا کر 3075 روپئے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نئی شرح مالی سال 27-2026 کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ یہ پاس ان پرائیویٹ (غیر تجارتی) گاڑیوں کے لیے ہوتا ہے جن میں درست اور چالو ’فاس ٹیگ‘ لگا ہوتا ہے۔

نئے اصول کے مطابق 3075 روپئے کا یہ پاس ایک سال یا 200 ٹول کراسنگ کے لیے تک قابل قبول ہوگا، ان میں سے جو بھی پہلے مکمل ہوگا، وہی نافذ ہوگا۔ یعنی اگر آپ ٹول 200 بار کراس کرتے ہیں تو پاس ختم ہو جائے گا، خواہ ایک سال پورا نہ ہوا ہو۔ این ایچ اے آئی نے تمام ٹول پلازوں اور متعلقہ حکام کو یکم اپریل 2026 سے نئی شرحوں کو نافذ کرنے اور مسافروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت کے مطابق ٹول کی شرحوں کا سالانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور اس عمل کے تحت اس سال سالانہ پاس کی قیمت میں قدرے اضافہ کیا گیا ہے۔

قومی شاہراہوں پر روزانہ یا کثرت سے سفر کرنے والوں کے لیے سالانہ ٹول پاس کو اب بھی ایک آسان آپشن سمجھا جاتا ہے، کیونکہ اس سے بار بار ٹول ادا کرنے کی پریشانی کم ہوجاتی ہے۔ قومی شاہراہ پر بار بار سفر کرنے والے گاڑ؁ ڈرائیور آسانی سے سالانہ ٹول پاس حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت این ایچ اے آئی کی طرف سے فراہم کی جاتی ہے اور اس کے لیے گاڑی میں فعال ’فاس ٹیگ‘ ہونا ضروری ہے۔ گاڑی مالکان این ایچ اے آئی یا اپنے فاس ٹیگ جاری کرنے والے بینک/ایپ کے پورٹل پر لاگ ان کرکے سالانہ پاس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ سالانہ پاس کے لیے مقررہ فیس آن لائن ادا کی جاتی ہے۔ ادائیگی کے بعد سالانہ پاس آپ کے فاسٹ ٹیگ سے منسلک ہو جاتا ہے اور آپ اسے بغیر کسی اضافی ادائیگی کے ٹول پلازوں پر استعمال کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...