
نئی دہلی: لال قلعہ کے قریب 10 نومبر کو ہونے والے کار بم دھماکے کی تحقیقات میں اس وقت ایک اہم پیش رفت ہوئی، جب قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے دہلی سے پانپور کے رہائشی عامر رشید علی نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ ایجنسی کے مطابق گرفتار شخص سے دھماکے کے منصوبہ بندی سے جڑے ممکنہ روابط کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
این آئی اے نے دہلی پولیس سے کیس کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد کئی مقامات پر تلاشی مہم چلائی، جس کے دوران مختلف افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ اشارے ملے کہ عامر رشید علی نے مبینہ طور پر اس گاڑی کی خریداری میں مدد فراہم کی جس کا استعمال دھماکے میں کیا گیا۔






