
’آج تک ‘ پر شائع خبر کے مطابق جائے وقوعہ پر صورتحال فی الحال قابو میں ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری کے درمیان مسمار کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آصف علی روڈ کملا مارکیٹ کے گول چکر سے ہمدرد بلڈنگ تک بند رہے گی۔ اسی طرح کملا مارکیٹ کےگول چکر سے جے ایل این مارگ اور دہلی گیٹ سے جے ایل این مارگ تک جانے والی گاڑیوں پر پابندی ہوگی۔ میردرد چوک سے گرو نانک چوک تک مہاراجہ رنجیت سنگھ مارگ بھی کام مکمل ہونے تک بند رہے گا۔






