
نئی دہلی: دسہرہ اور دیوالی جیسے تہواروں کے موسم میں عام لوگوں کو اس وقت جھٹکا لگا جب بدھ یعنی یکم اکتوبر 2025 سے ایل پی جی مہنگی ہو گئی۔ پٹرولیم کمپنیوں نے 19 کلو والے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا ہے، جبکہ گھریلو 14 کلوگرام والے سلنڈر کی قیمت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، دہلی میں اب 19 کلوگرام کا کمرشل سلنڈر 1595.50 روپے کا ہو گیا ہے جو پہلے 1580 روپے میں دستیاب تھا۔ اس طرح صارفین کو 15.50 روپے اضافی دینے ہوں گے۔ کولکاتا میں یہ سلنڈر 1700 روپے کا ہو گیا ہے، جو گزشتہ ماہ 1684 روپے میں ملتا تھا۔ ممبئی میں قیمت 1531.50 سے بڑھ کر 1547 روپے اور چنئی میں 1738 روپے سے بڑھ کر 1754 روپے ہوگئی ہے۔ ان چار بڑے شہروں میں اوسطاً 15 سے 16 روپے کا اضافہ درج ہوا ہے۔






