ایشیا کپ ہاکی میں حصہ لینے ہندوستان نہیں آئے گی پاکستانی ٹیم، سیکورٹی اسباب کا دیا حوالہ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 7, 2025361 Views

ہاکی انڈیا کے افسر نے بتایا کہ حکومت ہند اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے کھلاڑیوں کو ویزا دینے کے لیے تیار تھی، لیکن سیکورٹی اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہندوستان آنے سے منع کر دیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی فائل تصویر، @PHFOfficial

پاکستان ہاکی ٹیم کی فائل تصویر، @PHFOfficial

i

user

رواں سال اپریل ماہ میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ اس کا اثر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کھیلوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ دونوں ہی ممالک کی ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنا پسند نہیں کر رہی ہیں۔ تازہ معاملہ ’ایشیا کپ 2025 ہاکی‘ سے متعلق ہے جو کہ ہندوستانی ریاست بہار کے راجگیر میں 27 اگست سے 7 ستمبر تک ہونا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لینے والی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم نیدرلینڈ اور بلجیم میں ہونے والے عالمی کپ 2026 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرے گی، جبکہ 5 سرفہرست ٹیمیں 2026 عالمی کپ کوالیفائر میں کھیلیں گی۔ پاکستان کے ذریعہ اس ٹورنامنٹ سے نام واپس لیے جانے کے بعد عالمی کپ 2026 کے لیے اس کی راہیں مسدود ہو گئی ہیں۔ پاکستان کے ذریعہ نام واپس لیے جانے کے بعد ہندوستان نے ایک دیگر ملک کو ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاکی انڈیا کے ایک افسر نے بتایا کہ حکومت ہند اس ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کے ہاکی کھلاڑیوں کو ویزا دینے کے لیے تیار تھی، لیکن سیکورٹی اسباب کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہندوستان آنے سے منع کر دیا ہے۔ اس کے بعد ہاکی انڈیا نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کو اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی دعوت بھیجی ہے۔ ہاکی انڈیا کے افسر نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 6 اگست کو ایشیائی ہاکی فیڈریشن کو ایک خط لکھ کر بتایا کہ سیکورٹی اسباب سے پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں حصہ نہیں لے پائے گی۔ اس کے بعد ہم نے اب بنگلہ دیش کو کھیلنے کا دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

اب جو حالات بن رہے ہیں، اس کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان، چین، ملیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، عمان، چینی تائپے کا کھیلنا یقینی ہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فی الحال ٹورنامنٹ میں کھیلنے سے متعلق کوئی آفیشیل بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بنگلہ دیش کے ذریعہ ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی منظوری ملتے ہی اس سلسلے میں جانکاری دیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...