’ایس آئی آر کے ذریعہ نریندر مودی اور الیکشن کمیشن مل کر ووٹ چوری کا کھیل کر رہے‘، کانگریس نے پیش کیے ثبوت

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 21, 2026358 Views


کانگریس نے کہا کہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی خبر کے مطابق یوپی کے شاملی میں لوہاری پور گاؤں ہے۔ یہاں 14 فروری کو بی ایل او کے پاس 544 لوگوں کے نام ہٹانے کے لیے فارم جمع کیے گئے۔ یہ سبھی مسلم نام تھے۔

<div class="paragraphs"><p>ووٹ چوری، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>ووٹ چوری، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

i

user

ایس آئی آر معاملہ میں کانگریس کو ایک بار پھر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف حملہ کرنے کا موقع مل گیا ہے۔ اس بار مشہور انگریزی روزنامہ ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ نے ایس آئی آر کے عمل میں سنگین بے ضابطگی کا انکشاف کیا ہے، جسے کانگریس نے ’ووٹ چوری‘ کا نام دیا ہے۔ معاملہ اتر پردیش کا ہے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں نام کاٹنے کے لیے ’فارم 7‘ جمع کیے گئے، لیکن درخواست دہندہ کو تلاش کرنے پر کچھ بھی جانکاری نہیں ملی۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں ’انڈین ایکسپریس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے ایسا ثبوت پیش کیا ہے، جو الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کرتا ہے۔ کانگریس نے پوسٹ کا عنوان دیا ہے ’’ایس آئی آر سے ’ووٹ چوری‘ کا کھیل۔‘‘ اس کے بعد لکھا ہے کہ ’’انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق اتر پردیش کے شاملی میں لوہاری پور گاؤں ہے۔ یہاں 14 فروری کو بی ایل او کے پاس 544 لوگوں کے نام ہٹانے کے لیے فارم جمع کیا گیا۔‘‘ پوسٹ میں یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ’’ان میں سبھی نام مسلم طبقہ سے آنے والے لوگوں کے تھے، جس میں سابق پردھان کا نام بھی شامل تھا۔‘‘

اس معاملہ میں سب سے اہم جانکاری یہ دی گئی ہے کہ نام کاٹنے کے لیے جس شخص نے فارم جمع کر درخواست کی تھی، اس کے بارے میں کسی کو معلوم ہی نہیں ہے۔ کانگریس نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جس نے یہ ’فارم 7‘ بھرا تھا، اس کا نام وید پال تھا۔ کمال کی بات ہے کہ پورے گاؤں میں کوئی وید پال کو جانتا ہی نہیں تھا۔‘‘ ساتھ ہی یہ بھی مطلع کیا گیا ہے کہ ’’جب شاملی ضلع مجسٹریٹ اروند چوہان سے اس معاملہ پر سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا- ہم ’فارم 7‘ دینے والے شخص وید پال کو ڈھونڈ نہیں پائے۔ یہ سبھی فارم نقلی تھے۔‘‘

ایس آئی آر میں بے ضابطگی کے اس سنگین معاملہ کو سامنے رکھنے کے بعد کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’سوچیے، یہ کتنی بڑی سازش ہے اور ایسی سازش صرف ایک گاؤں میں نہیں، پورے ملک میں رچی گئی ہے۔‘‘ اس واقعہ سے نتیجہ اخذ کرتے ہوئے کانگریس نے سخت انداز میں کہا کہ ’’صاف ہے، ایس آئی آر کے ذریعہ نریندر مودی اور الیکشن کمیشن مل کر ’ووٹ چوری‘ کا کھیل کر رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...