
اس درمیان ایک دیگر واقعہ میں پرولیا ضلع کے مان بازار میں 32 سالہ ایک قبائلی شخص نے بھی مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ اس کے گھر والوں نے بھی خودکشی کے پیچھے کی وجہ ایس آئی آر کو ہی بتائی ہے۔ گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خودکشی جیسا قدم تب اٹھایا، جب اسے ایس آئی آر معاملہ میں سماعت کا نوٹس ملا۔ اس واقعہ کے بعد ریاست میں برسراقتدار ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن پر ایس آئی آر عمل کے ذریعہ عوام میں خوف پیدا کرنے کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے ابھی تک اس الزام پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔






