ایس آئی آر پر اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں ہنگامہ، دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی، ’جمہوریت پر وار‘ کے پوسٹر لے کر احتجاج

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 1, 2025360 Views


لوک سبھا کی کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے جیسے ہی شروع ہوئی، اپوزیشن ارکان نے ایس آئی آر کے مسئلے پر فوری بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی۔ کئی ارکان ہاتھوں میں تختیاں لیے ہوئے تھے جن پر ’ایس آئی آر – جمہوریت پر وار‘ جیسے نعرے درج تھے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی چلنے دیں اور وقفہ سوالات کی اہمیت کو سمجھیں، تاہم شور شرابہ نہ تھمنے کے باعث کارروائی صرف تین منٹ بعد، یعنی 11:03 پر، دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

دریں اثنا، راجیہ سبھا میں بھی یہی منظر دیکھا گیا، جہاں اپوزیشن ارکان نے ایس آئی آر کو لے کر زور دار احتجاج کیا۔ ہنگامہ آرائی کے سبب راجیہ سبھا کی کارروائی بھی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...