راہل گاندھی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے انھیں صرف اس لیے سزا دی جا رہی ہے کیونکہ وہ بہوجن اور غریب طبقہ سے آتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب حالات ایسے ہیں کہ نہ تو ان کے پاس ووٹ رہے گا، نہ شناخت اور نہ ہی حق۔ یہاں تک کہ ہمارے جوانوں کو بھی اس ناانصافی سے نہیں چھوڑا گیا ہے۔ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ سماجی تفریق اور غریب معاشی حالات کے سبب لوگ نظام کی سازش سے لڑ نہیں پا رہے ہیں۔ اس لیے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کا سب سے بنیادی حق محفوظ رہے۔ یہ صرف حقوق کا ہی نہیں، بلکہ جمہوریت میں سب کی برابر شراکت داری کا سوال ہے۔