ایران کے لیے کیسے مصیبت بن گئے چینی کیمرے؟ جس کے سبب چلی گئی سپریم لیڈر کی جان

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 24, 2026358 Views


2019 میں ایک انجنیئر نے بتایا تھا کہ وہ گھر بیٹھے لاکھوں کیمرے ہیک کر سکتا ہے۔ آج بھی دنیا میں تقریباً 30 لاکھ کیمرے بغیر سیکورٹی کے ہیں، جن میں تقریباً 2000 ایران میں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی </p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی </p></div>

i

user

اسرائیل نے ایران کے ہی نگرانی کیمروں کو ہیک کر کے علی خامنہ ای کی لوکیشن ٹریک کی تھی اور انہیں نشانہ بنایا تھا۔ تہران میں کیمروں کا استعمال کر خامنہ ای کی ہر سرگرمی پر نظر رکھی گئی۔ رپورٹس کے مطابق یہ آپریشن پہلے پلان کیا گیا تھا۔ کیمروں سےملی جانکاری کی بنیاد پر ان کی آمد و رفت کے راستے، ٹھکانے اور سیکورٹی سے متعلق معلومات جمع کی گئیں۔ دراصل دنیا بھر میں دکانوں، گھروں اور سڑکوں پر کروڑوں کیمرے لگے ہیں۔ ان میں سے کئی انٹرنیٹ سے جڑے ہوتے ہیں، لیکن ان کی سیکورٹی کمزور ہوتی ہے۔

اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی مدد سے اب ان کیمروں کی فوٹیج کو تیزی سے دیکھا جا سکتا ہے اور کسی شخص یا گاڑی کی شناخت فوراً کی جا سکتی ہے۔ ایران پر عائد پابندیوں کی وجہ سے اسے جدید ترین ’ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر‘ ملنے میں دقت ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ چینی ڈیوائسز یا پرانے سافٹ ویئر کا استعمال کرتا ہے۔ کئی جگہ پائریٹڈ سافٹ ویئر ابھی استعمال ہوتا ہے، جس سے ہیکنگ کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں ہزاروں کیمرے لگائے گئے تھے تاکہ احتجاجی مظاہروں پر نظر رکھی جا سکے۔ لیکن یہی کیمرے اس کی سب سے بڑی کمزوری بن گئے۔ 2021 سے تہران کے کیمرے کئی بار ہیک ہو چکے ہیں۔ 2022 میں ایک گروپ نے 5000 سے زائد کیمروں کا ڈیٹا لیک کیا تھا۔ 2023 میں ایک ایرانی لیڈر نے بھی کہا تھا کہ کیمرے اسرائیلی کنٹرول میں جا سکتے ہیں۔ سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ کیمرے ہیک کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ کئی کیمروں میں لوگ 1234 جیسے آسان پاسورڈ رکھتے ہیں یا سافٹ ویئر اپڈیٹ نہیں کرتے۔ 2019 میں ایک انجنیئر نے بتایا تھا کہ وہ گھر بیٹھے لاکھوں کیمرے ہیک کر سکتا ہے۔ آج بھی دنیا میں تقریباً 30 لاکھ کیمرے بغیر سیکورٹی کے ہیں، جن میں تقریباً 2000 ایران میں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں کو کافی پہلے ہی ہیک کر لیا تھا اور ان کا ڈیٹا اپنے سرور پر بھیج رہا تھا۔ ان کیمروں سے لوگوں کی روز کی سرگرمیاں، ان کے راستوں اور سیکورٹی سے متعلق معلومات حاصل ہو رہی تھیں۔ اے آئی کی مدد سے یہ پتہ لگایا کہ کون کہاں جاتا ہے اور کس کی حفاظت کون کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے کیمروں کا استعمال صرف نگرانی کے لیے ہوتا تھا لیکن اب یہ جنگ کا بڑا ہتھیار بن گیا ہے۔ 2023 میں حماس نے بھی اسرائیل کے کیمرے ہیک کر لیے تھے، اور روس-یوکرین جنگ میں بھی ایسا دیکھا گیا۔ آج دنیا میں ایک ارب سے زائد کیمرے لگے ہیں اور ہر سال کروڑوں نئے کیمرے لگ رہے ہیں۔ ایسے میں خطرہ بڑھتا جا رہا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے ہی کیمروں کی وجہ سے نقصان جھیل سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...