ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل حملے پر جاوید اختر کا سخت ردعمل، چین کو آخری آپشن قرار دیا

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 1, 2026361 Views


امریکہ-اسرائیل کے حملے پر جاوید اختر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں نہ روکا گیا تو عالمی توازن بگڑ جائے گا۔ انہوں نے چین کو آخری آپشن قرار دیا اور ٹرمپ-نیتن یاہو کو حد سے تجاوز کا ذمہ دار ٹھہرایا

<div class="paragraphs"><p>جاوید اختر / تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>جاوید اختر / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

امریکہ اور اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جاں بحق ہونے کے بعد عالمی سطح پر ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی اس معاملے پر مختلف حلقوں کی جانب سے بیانات دیے جا رہے ہیں۔ معروف شاعر، نغمہ نگار اور مصنف جاوید اختر نے اس کارروائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عالمی توازن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس بار ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیل نے حد پار کر دی ہے۔ ان کے مطابق اگر امریکہ اور اسرائیل کو اسی طرح کی کارروائیوں کی اجازت ملتی رہی اور ایران کے ساتھ عراق جیسا سلوک کیا گیا تو عالمی نظام عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے چین کو اس صورتحال میں آخری آپشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر چین نے اس مرحلے پر کردار ادا نہ کیا تو وہ اپنی عالمی ساکھ کھو دے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے دوسروں کو دیوار سے لگا دیا ہے اور اب ردعمل ناگزیر ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بڑی قوتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جاوید اختر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ متعدد صارفین نے ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو محدود کرنا ضروری ہے، جبکہ بعض افراد نے ان پر تنقید بھی کی اور کہا کہ وہ جذباتی انداز اختیار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی جاوید اختر بین الاقوامی معاملات پر کھل کر اظہار خیال کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں طالبان کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے انہیں دنیا کے بدترین عناصر قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ کسی بھی سیاسی مفاد کی خاطر ایسے گروہوں کو وقعت نہیں دی جانی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...