روس کے سرکاری میڈیا تاس نے رپورٹ کیا کہ ایرانی وزارت خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن تہران میں سہ فریقی اجلاس میں وزارتی سطح سے نیچے کے حکام کی شرکت متوقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تہران کا سہ فریقی اجلاس 25 جولائی کو استنبول میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے ساتھ جوہری مذاکرات سے پہلے ہو رہا ہے، جس نے اس کی اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔