ایران میں ایک ہفتہ کے اندر دوسرا فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں تباہ، 4 افراد جاں بحق

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 24, 2026361 Views


ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 4 مہلوکین میں پائلٹ اور کو-پائلٹ شامل ہیں، جبکہ 2 دیگر افراد بازار میں موجود عام شہری ہیں جو اس حادثہ کی زد میں آ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>ایران میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ایران میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، ویڈیو گریب</p></div>

i

user

ایران میں ایک بار پھر فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔ یہ حادثہ وسطی ایران میں 24 فروری کو پیش آیا، جب ایک ایرانی فوجی ہیلی کاپٹر پھل اور سبزی کے بازار میں گر گیا۔ اس حادثہ میں پائلٹ سمیت 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثہ کے بعد علاقہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا اور ہر طرف افرا تفری پھیل گئی۔ چونکہ ہیلی کاپٹر بازار میں گرا تھا، اس لیے 2 عام شہریوں کی بھی جان چلی گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں پائلٹ اور کو-پائلٹ شامل ہیں، جبکہ 2 دیگر لوگ بازار میں موجود عام شہری تھے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ عام شہری دراصل تاجر تھے۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ہیلی کاپٹر تہران سے تقریباً 330 کلومیٹر جنوب میں واقع درچہ قصبہ میں گرا۔ فوج کا یہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا، جو بے قابو ہو کر اچانک پھل اور سبزی کے بازار میں گر گیا۔ درچہ قصبہ اصفہان میں موجود ہے، جہاں ایران کا ایک اہم فضائیہ اڈہ ہے۔ اسی علاقہ میں ایک نیوکلیائی مرکز بھی ہے، جس پر جون میں ایران-اسرائیل جنگ کے دوران امریکہ نے حملہ کیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ نے بتایا کہ ایران کا ایئر سیفٹی ریکارڈ خراب ہے، اس لیے یہاں بار بار حادثات پیش آتے ہیں۔ یہ بھی جانکاری دی گئی ہے کہ کئی ایئرکرافٹ 1979 کے اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے تھے اور مرمت کے لیے آریجنل اسپیئر پارٹس موجود نہیں ہیں۔ بہرحال، فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا ایک ہفتہ کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل گزشتہ جمعرات کو اسی طرح کا حادثہ پیش آیا تھا، جب تربیت کے دوران ہمدان شہر کے پاس ایک ایف-4 جنگی طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثہ میں تربیت حاصل کرنے والے پائلٹ کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...