
خلیجی ممالک میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ نہ ہی امریکہ و اسرائیل اپنے حملے روک رہا ہے، نہ ہی ایران پیچھے ہٹنے کو تیار ہے۔ ایران کی جوابی کارروائی نے سعودی عرب، یو اے ای، کویت اور قطر جیسے ممالک کو مالی طور پر شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایرانی سیکورٹی سربراہ علی لاریجانی کی موت نے بھی ایران کا حوصلہ پست نہیں کیا ہے۔ پروگرام ’دنیا مرے آگے‘ کی تازہ قسط میں ’قومی آواز‘ کے ڈییجٹل ایڈیٹر سید خرم رضا نے ماہر تجزیہ نگار سوربھ کمار شاہی سے تازہ ترین حالات اور مستقبل کے اندیشوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ دیکھیں یہ ویڈیو۔





