
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے خلاف امریکی جارحین کے میزائل حملے کی ایک فلم جاری کرکے’ایکس‘ پیج پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’ان لوگوں کے لئے جو علاقے میں امریکی فوجی اڈوں اور مفادات پر ہمارے دفاعی حملوں کی لاجک کو نظرآنداز کرنے پر مصر ہیں‘۔ میزائل پڑوسی ملکوں کی قلمرو سے ایران کی طرف فائر کئےجارہے ہیں اور امریکی جنگی طیارے ایران پر حملے کے لئے پڑوسی ملکوں کی فضائی حدود استعمال کررہےہیں اور یہ سبھی اقدامات علاقے کی سلامتی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔






