
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور ایتھوپیا گلوبل ساؤتھ کے ہم سفر بھی ہیں اور شراکت دار بھی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر بھی دونوں ممالک کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقی یونین کا صدر دفتر ایتھوپیا میں ہونا، ایتھوپیا کو افریقی سفارت کاری کا مرکزی محور بناتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جامع عالمی وژن سے متاثر ہو کر ہندوستان نے اس بات کو یقینی بنایا کہ 2023 میں افریقی یونین کو جی-20 کی رکنیت حاصل ہو۔





